Breaking News

نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم۔۔از: سید خادم رسول عینی

حب شہ عالم سے ہی جیون ہے ہمارا
دشمن جو نبی کا ہے ، وہ دشمن ہے ہمارا

سرکار کی یادوں کے گل تر سے مزین
کس طرح مقدس یہ نشیمن ہے ہمارا

اس میں شہ کونین کی رحمت کی ہے خوشبو
افضل سبھی باغات میں گلشن ہے ہمارا

ہے واتبعواالنور کی آیت سے یہ واضح
قرآن مبیں سے دلِ روشن ہے ہمارا

لمحات کو پر نور کریں آؤ لکھیں نعت
تقدیس کا حامل یہی اک فن ہے ہمارا

کہتی ہے یہی روح مری ، جسم سے ہر دم
آقا کا وطن ہے جو ، وہ مسکن ہے ہمارا

مرشد کے طفیل اس پہ ہے سرکار کا سایہ
یوں حامل تقدیس یہ دامن ہے ہمارا

تاریخ ہے شاہد یہی گستاخ! سمجھ لے
قربان نبی کے لیے تن من ہے ہمارا

کس ماہ مبیں کا ہے یہاں عکس اے "عینی”
شفاف بہت قلب کا آنگن ہے ہمارا
۔۔۔
از: سید خادم رسول عینی

About محمد شاہد رضا برکاتی

Check Also

نعت سرکار کونین صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔از: سید خادم رسول عینی قدوسی ارشدی

عرب کے ماہ کی شہرت یہاں بھی ہے وہاں بھی ہےنبی کی خوبیء رفعت یہاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے